حیدرآباد۔2مئی(اعتماد نیوز)پچھلے ہفتہ بی جے پی کے پی ایم امیدوار نریندر مودی کی جانب سے اشتعال انگیز تقریر کے بعد آسام میں آج فرقہ وارانہ فساد کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد 11افراد لقمہ اجل کے شکار ہوگئے۔ کوکرا گھر ضلع میں پیش آئے اس واقعہ میں دو کم سن بچے‘چار خواتین کے بشمول جملہ 11افراد کی موت کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے محکمہ
پولیس کے تعینا ت کے ساتھ ‘پارا ملی ٹری دستوں کو بھی متعین کر دیا گیا۔ مقامی بوڈو قبائلی طبقہ کے افراد نے الزام لگایا کہ مقامی مسلمان بنگلا دیش سے غیر قانونی طور پر آسام میں داخل ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ پچھلے ہفتہ مودی نے مقامی عوام کو بنگلا دیش سے آنے والے مہاجر قرار دیا اور کہا کہ انکے اقتدار پر آنے کی صورت میں ان کو چاہئے کہ وہ اپنا بوریا بستر بند کرلیں۔